جہاں میں ہم جسے بھی پیار کے قابل سمجھتے ہیں
جہاں میں ہم جسے بھی پیار کے قابل سمجھتے ہیں
حقیقت میں اسی کو زیست کا حاصل سمجھتے ہیں
ملا کرتا ہے دست غیب سے مخصوص بندوں کو
کسی کے درد کو ہم کائنات دل سمجھتے ہیں
جنہیں شوق طلب نے قوت بازو عطا کی ہے
تلاطم خیز طغیانی کو وہ ساحل سمجھتے ہیں
ستم ایسے کیے تمثیل جن کی مل نہیں سکتی
مگر وہ اس جفا کو اولیں منزل سمجھتے ہیں
محبت لفظ تو سادہ سا ہے لیکن عزیزؔ اس کو
متاع دل سمجھتے تھے متاع دل سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.