Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جلا کے اپنے بدن کو دھواں ہوا تھا میں

علیم صبا نویدی

جلا کے اپنے بدن کو دھواں ہوا تھا میں

علیم صبا نویدی

MORE BYعلیم صبا نویدی

    جلا کے اپنے بدن کو دھواں ہوا تھا میں

    بکھر بکھر کے زمان و مکاں ہوا تھا میں

    تمہارے شہر کے سورج سے کون ڈرتا ہے

    غموں کی دھوپ میں جل کر جواں ہوا تھا میں

    سمندروں نے مجھے کتنے بھید سمجھائے

    زمیں پہ پھیل کے جب بے کراں ہوا تھا میں

    ورق ورق نے مرے ہاتھ میں قلم سونپا

    غزل کے شہر میں جب بے زباں ہوا تھا میں

    حصار درد سے نکلا تو یوں ہوا تقسیم

    کہیں زمین کہیں آسماں ہوا تھا میں

    نئی صدی کے اجالے سمیٹ کر اے صباؔ

    نئے افق کی طرف ہی رواں ہوا تھا میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے