جی رہے ہیں آج کل سب آدمی روتے ہوئے
جی رہے ہیں آج کل سب آدمی روتے ہوئے
کاٹ لی ہم نے بھی اپنی زندگی روتے ہوئے
ہے عطا کردہ اسی کی زندگی یہ آپ کی
کیجیے اپنے خدا کی بندگی روتے ہوئے
تو نے حالت پر ہماری رحم کچھ کھایا نہیں
وقت فرقت دید کی ہم نے تری روتے ہوئے
آپ ٹھہرے چارہ گر پر آپ کے بیماروں کو
دیکھنے والوں نے دیکھا ہر گھڑی روتے ہوئے
ایک دن ہم کو ہمارے گھر سے کر دیں گے وداع
کیا پرائے اور کیا اپنے سبھی روتے ہوئے
ہاں مگر اس کا مداوا کرنے سے عاجز رہے
سب نے نازاںؔ داستان غم سنی روتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.