جینا دشوار کر لیا ہوگا
جینا دشوار کر لیا ہوگا
مجھ کو دل دار کر لیا ہوگا
مجھ کو تسکین مل گئی یعنی
اس نے افطار کر لیا ہوگا
عید اس نے منا لی ہوگی ہاں
خود کا دیدار کر لیا ہوگا
میری یادوں میں ڈوب کر اس نے
پھول کو خار کر لیا ہوگا
اس کے گھر بھیڑ چارہ سازوں کی
خود کو بیمار کر لیا ہوگا
تم کو بلوایا ہے چلو ارشادؔ
دل کو دربار کر لیا ہوگا
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 79)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.