جس کی خاطر جل رہے تھے ہم شرارے کی طرح
جس کی خاطر جل رہے تھے ہم شرارے کی طرح
اس کے دل میں رہ گئے تو بس خسارے کی طرح
جس طرف اس کا اشارہ تھا وہ کوئی اور تھا
چاند کے یاور نہیں تھے ہم ستارے کی طرح
دل دکھانے کا کوئی موقع نہیں جو چھوڑتا
ساتھ ایسے شخص کے تھے ہم سہارے کی طرح
جب سمندر چھوڑے گا منجدھار میں لا کے اسے
یاد آئیں گے اسے بھی ہم کنارے کی طرح
چند امیدوں تلے دب کر مرے ہیں ہم ہریشؔ
ہم نے دیکھا ہی نہیں خود کو سہارے کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.