جس کی طرح سوں درد ہمن کو نصیب ہے
جس کی طرح سوں درد ہمن کو نصیب ہے
ہمنا کوں کیوں دوانہ کرے وہ طبیب ہے
راضی ہوا ہوں اس کی رضا پر میں دم بہ دم
آواز دم کے ساتھ سدا یا حبیب ہے
میرے قدم کوں فقر کی رہ میں درست رکھ
کر مستجاب اتنی دعا توں مجیب ہے
ظاہر اگرچہ دور ہے یو آب و گل کا تن
باطن کے بیچ روح نہایت قریب ہے
اے دوست دردمند کرم کر حسینؔ پر
بندوں میں ایک بندۂ عاجز غریب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.