جو برے ہیں بھلا نہیں کرتے
جو برے ہیں بھلا نہیں کرتے
جو بھلے ہیں برا نہیں کرتے
موج و طوفاں سے کھیلنے والے
ناخدا ناخدا نہیں کرتے
محفل ناز سے اٹھو لیکن
حشر لے کر اٹھا نہیں کرتے
آپ نے مسکرا دیا ہوگا
پھول ایسے ہنسا نہیں کرتے
دل کدورت سے صاف کیوں نہ کروں
آئنے میں جلا نہیں کرتے
کیوں مٹاتے ہو داغ ہائے جگر
دیپ ایسے بجھا نہیں کرتے
خوگر غم جو ہوتے ہیں احسنؔ
غم کو دل سے جدا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.