جو دے اعزاز کج ادائی پر
لعنتیں ایسی رہنمائی پر
شاخ سے ٹوٹ کے گرا اک پھول
شعر میں نے کہا جدائی پر
یہ مرا خواب ہے جمال افروز
یا ستارہ ہے چارپائی پر
مصلحت کا اسیر ہے یہ دیا
کیسے بھڑکے دیا سلائی پر
تہمت کفر ہو گئی قربان
آج ایمان کی صفائی پر
زندگی کی کتاب مشکل ہے
ٹھیک سے دھیان دیں پڑھائی پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.