جو دوست پوچھ رہے ہیں کہاں کہاں بولیں
جو دوست پوچھ رہے ہیں کہاں کہاں بولیں
جہاں جہاں بھی ہیں خاموشیاں وہاں بولیں
سکون ملتا نہیں ہے سماعتوں کو ذرا
خموش ہو جو یہ دروازہ کھڑکیاں بولیں
سراہتا نہیں کوئی انہیں ترے ہوتے
ترے خلاف نہ کیسے یہ وادیاں بولیں
اداسیوں سے اٹے ہوں گے سب در و دیوار
جو آنگنوں میں ہمارے نہ بیٹیاں بولیں
کہا گیا ہے کہ اب جھوٹ کا کریں پرچار
رکے ہوئے ہیں جو ان کو رواں دواں بولیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.