جو اس برس نہیں اگلے برس میں دے دے تو
جو اس برس نہیں اگلے برس میں دے دے تو
یہ کائنات مری دسترس میں دے دے تو
سکون چاہتا ہوں میں سکون چاہتا ہوں
کھلی فضا میں نہیں تو قفس میں دے دے تو
یہ کیا کہ حرف دعا پہ بھی برف جمنے لگی
کوئی سلگتا شرارہ نفس میں دے دے تو
میں دونوں کام میں مشاق ہوں مگر مجھ کو
ذرا تمیز تو عشق و ہوس میں دے دے تو
اس ایک شخص کے ساتھ ایک عمر رہ لوں میں
اگر یہ ثابت و سیار بس میں دے دے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.