جو مرے دکھ پہ مسکراتے ہیں
جو مرے دکھ پہ مسکراتے ہیں
وہ مرا حوصلہ بڑھاتے ہیں
کیسے کر لوں یقین میں تیرا
قسموں کا کیا ہے سارے کھاتے ہیں
تم کو بس نیند کا پتہ ہے مگر
لوگ تو خواب بھی چراتے ہیں
ان کو بھی ہے زمیں اٹھائے ہوئے
سر پہ جو آسماں اٹھاتے ہیں
جو نہیں سنتے بات کوئی بھی
وہی ہر بات پر سناتے ہیں
مشورے دینے والے لوگ اکثر
بس غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.