جو سوز محبت میں جلتے رہے
جو سوز محبت میں جلتے رہے
اندھیروں کی قسمت بدلتے رہے
دل و جان کرتا تھا جن پر نثار
میرے نام سے کیوں وہ جلتے رہے
انہی کو ملے منزلوں کے نشاں
جو ہر گام گر کر سنبھلتے رہے
خدا نے دئے تھے جنہیں حوصلے
ہواؤں کے رخ وہ بدلتے رہے
ہوئے منزلوں سے شناسا وہ ہی
مری رہبری میں جو چلتے رہے
رہا مجھ پہ یہ بھی خدا کا کرم
مرے سر سے طوفان ٹلتے رہے
میں منزل پہ اپنی پہنچ بھی گیا
جو حاسد تھے ہاتھ اپنے ملتے رہے
بزرگوں کے نقش قدم جس پہ تھے
اسی رہ پہ رضوانؔ چلتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.