جدائی کی گھڑی ہے اور کیا ہے
محبت رو رہی ہے اور کیا ہے
تمہارا حسن سونا بن گیا ہے
سو چاندی کٹ رہی ہے اور کیا ہے
محبت کی کمائی ہیں یہ آنسو
ترقی ہو رہی ہے اور کیا ہے
کل اک رسی بھی اپنے ساتھ لانا
جدائی خودکشی ہے اور کیا ہے
غزل میں جو سنائی دے رہی ہے
وہ میری خاموشی ہے اور کیا ہے
اٹھایا آج جا کر فون اس نے
بگڑتی شے بنی ہے اور کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.