جستجوئے نشاط مبہم کیا
جستجوئے نشاط مبہم کیا
دل میسر ہے لذت غم کیا
مستئ ہوش کے فسانے ہیں
جشن پرویز و عشرت جم کیا
ایک عالم کو دیکھتا ہوں میں
یہ ترا دھیان ہے مجسم کیا
اذن ہنگامۂ نگاہ نہ دے
کیا ہماری بساط اور ہم کیا
ننگ رحمت ہے احتیاج دعا
انتظار گدائے مبرم کیا
میری فطرت ہے گوش بر آواز
سن رہا ہوں نوائے محرم کیا
مٹ گیا نام عاشقی اب اور
چاہتا ہے وہ حسن برہم کیا
کاش پوچھو تو کچھ بتائیں ہم
حاصل شکوہ ہائے باہم کیا
دل کمال حیات ہے فانیؔ
دل کے مارے ہوؤں کا ماتم کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.