کبھی جو اس کی تمنا ذرا بپھر جائے
کبھی جو اس کی تمنا ذرا بپھر جائے
نشہ پھر اس کی انا کا اتر اتر جائے
چراغ شب میں تو جلنے کا حوصلہ ہی نہیں
وہ چاہتا ہے کہ تہمت ہوا کے سر جائے
زمیں پہ غلبۂ شیطاں فلک برائے ملک
بشر غریب پریشاں کہ وہ کدھر جائے
مری حیات کا سورج ہے سوئے غرب مگر
محال ہے کہ مرا ذوق و شوق مر جائے
چراغ ذہن جو روشن نہیں تو کچھ بھی نہیں
وہ تارے توڑ کے لائے کہ چاند پر جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.