کبھی رستے کو روتے ہیں کبھی مشکل کو روتے ہیں
کبھی رستے کو روتے ہیں کبھی مشکل کو روتے ہیں
جو ناکام سفر ہوتے ہیں وہ منزل کو روتے ہیں
ذرا انداز تو دیکھے کوئی ان دل فگاروں کا
پلٹتے ہیں ورق ماضی کا مستقبل کو روتے ہیں
خدایا کس قدر نادان ہیں یہ کشتیاں والے
سمندر پر نظر رکھتے ہیں اور ساحل کو روتے ہیں
بدل دیں انقلاب وقت نے قدریں زمانے کی
سجاتے تھے جو خود محفل وہ اب محفل کو روتے ہیں
گزرتی ہے اسی عالم میں رہبرؔ زندگی اپنی
کبھی دل ہم کو روتا ہے کبھی ہم دل کو روتے ہیں
- کتاب : Raqs-e-Qalam (Pg. 77)
- Author : Rehbar Jaunpuri
- مطبع : Mohammad Tariq and Aabshar Ahmad, Shahwar Ahmad (2008)
- اشاعت : 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.