کہاں بشارت فصل بہار لائی تھی
کہاں بشارت فصل بہار لائی تھی
ہوا تو باغ کی عزت اتار لائی تھی
گلوں پہ اڑتی ہوئی تتلیوں سے یاد آیا
تری طلب مجھے دریا کے پار لائی تھی
صدا نہ پھر مرے بے جان جسم سے نکلی
ہوا تو اس کو گپھا تک پکار لائی تھی
تمہارے سائے سے ارمان سب نکالے گئے
وصال رت ثمر انتظار لائی تھی
وہ کوئی خاص چمک ڈھونڈھتا رہا ذیشانؔ
ہماری آنکھ سفر کا غبار لائی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.