کہیں بھی جا کے بسیرا کریں ادھر ہی کے ہیں
کہیں بھی جا کے بسیرا کریں ادھر ہی کے ہیں
ہمارے سارے حوالے ہمارے گھر ہی کے ہیں
ہماری سانس تلک ہی ہمارا ورثہ ہے
ہمارے خواب بھی آنکھوں میں رات بھر ہی کے ہیں
میں ان سے ٹوٹ کے کرتا ہوں پیار کیوں نہ کروں
یہ سارے پھول یہ پتے مرے شجر ہی کے ہیں
وہ جس کو چاہے بنا دے کمال فن کی مثال
تمام معجزے اس دست کوزہ گر ہی کے ہیں
تری نظر سے ترے دل تک آنے جانے میں
جو فاصلے ہیں وہ لگتا ہے عمر بھر ہی کے ہیں
کروں تو کیسے کروں میں تری گلی میں قیام
مرے تو جو بھی ستارے ہیں وہ سفر ہی کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.