کہیں صحرا میں جو دریا دیکھیں
کہیں صحرا میں جو دریا دیکھیں
ہم بھی آئینے میں چہرا دیکھیں
ہم محبت کے لئے خاک اڑائیں
لوگ گلیوں میں تماشا دیکھیں
صبر آ جائے اگر اپنا یہ حال
جن کی خاطر ہے وہ تنہا دیکھیں
بند آنکھوں میں بڑی وسعت ہے
بند آنکھوں ہی سے دنیا دیکھیں
گھر ہے موسم سے بچانا مشکل
جانب ابر و ہوا کیا دیکھیں
اتنی دیوار گلستاں نہ بڑھاؤ
کہ بیاباں مرا رستا دیکھیں
اب یہی شکل تمنا ہے کہ ہم
عمر بھر خواب تمنا دیکھیں
ہم بشر ہیں نہ کہ صحرا کے شجر
جو سدا اپنا ہی سایا دیکھیں
- کتاب : Kulliyat-e-Mahshar Badayuni (Pg. 49)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.