کون رخ دیکھیں کہ ہے سیدھا غلط الٹا غلط
کون رخ دیکھیں کہ ہے سیدھا غلط الٹا غلط
محمل دیدار میں ہے جلوۂ لیلیٰ غلط
کس امامت میں ادا ہو تیرے بندوں کی نماز
ہے غلط رسم وضو سجدہ غلط قبلہ غلط
روبرو ہے ہاتھ باندھے خلقت بے چشم و گوش
اور ہے واعظ غلط منبر غلط خطبہ غلط
اب کسے خوف قیامت کس کو ہو فکر حساب
وعدۂ فردا غلط اندازۂ دنیا غلط
چل رہے ہیں ہم نہ جانے کب سے یوںہی بے خبر
اور ہے منزل غلط رہبرؔ غلط رستہ غلط
عمر بھر کرتے رہے ہم اپنے قبلے کو درست
اور سجدے سے جو سر اٹھا تو تھا قبلہ غلط
ہے جہاد زندگانی وعدۂ عیش و نشاط
آئینۂ خلد میں ہے حور کا چہرہ غلط
مکتب مہر و وفا میں تربیت پائی مگر
اس نے سمجھایا غلط اور ہم نے بھی سمجھا غلط
لگ چکا ہے اب ہمیں اپنے لہو کا ذائقہ
شہر مردم خور میں مردہ غلط زندہ غلط
جانے سرمدؔ کون لکھتا ہے کتاب زندگی
خط غلط انشا غلط معنی غلط املا غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.