کھڑکھڑاتا ایک پتہ جب گرا اک پیڑ سے
کھڑکھڑاتا ایک پتہ جب گرا اک پیڑ سے
سوتے گہری نیند پنچھی پھڑپھڑا کر اڑ چلے
جل بجھی یادوں نے جب آنکھوں میں اک انگڑائی لی
ادھ جلے کاغذ پہ پیلے حرف روشن ہو گئے
بین جب بجنے لگی سویا مدن بھی جاگ اٹھا
زہر لہرانے لگا خوابوں میں ہر اک سانپ کے
لمحہ لمحہ ٹوٹ کر بہنے لگی مدت کی نیند
رفتہ رفتہ اک حقیقت خواب جب بننے لگے
لوگ بازی گر بنے بازار میں آئے مگر
کھیل وہ کھیلا کہ خود ہی اک تماشا بن گئے
کچھ نہیں ہیں ہم متینؔ اب یاد رفتہ کے سوا
آج سے پہلے تھے بے شک آدمی ہم کام کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.