خدمت نہیں کرتا یہ محبت نہیں کرتا
خدمت نہیں کرتا یہ محبت نہیں کرتا
دل میرا یہ برسوں سے عبادت نہیں کرتا
کیوں روزن دیوار سے دیدار کروں میں
چلمن نہیں اٹھتی تو زیارت نہیں کرتا
کیا اس کو بھلا بننے سنورنے کی ضرورت
کیا ایسے ہی برپا وہ قیامت نہیں کرتا
یہ تیری محبت سے ہوا ہے کہ مرا دل
اے دوست کسی سے بھی عداوت نہیں کرتا
کیوں دل پہ ہے زریابؔ دماغ اپنا مسلط
خادم کبھی مالک پہ حکومت نہیں کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.