کھول کے زلف سیہ فام چلو رقص کریں
کھول کے زلف سیہ فام چلو رقص کریں
ہو رہی بارش الہام چلو رقص کریں
اب تو انکار بھی کرنا ہے مری جان فضول
اب جو ہاتھوں کو لیا تھام چلو رقص کریں
ان کی مخمور نگاہوں میں نشہ ایسا تھا
چھوڑ کے سب نے کہا جام چلو رقص کریں
حضرت شیخ نے منبر سے یہ اعلان کیا
چاند آیا ہے لب بام چلو رقص کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.