خودی کی فطرت زریں کے راز ہائے دروں
خودی کی فطرت زریں کے راز ہائے دروں
ادا شناس حقیقت ملے کوئی تو کہوں
خودی اگر ہے تو ہیں سرخ رو حیات و ممات
خودی نہیں تو حیات و ممات خوار و زبوں
خودی وہ چیز ہے ناداں کہ جس کے بدلے میں
ملے جو دولت کونین بھی مجھے تو نہ لوں
علامتیں ہیں یہ سب ایک مرد کامل کی
خلوص روح و یقین تمام و سوز دروں
سمجھ سکا نہ سمجھ کر بھی آج تک کوئی
یہ آب و گل کا فسانہ یہ آب و گل کا فسوں
مری نظر میں ہے راز درون میخانہ
مگر یہ سوچ رہا ہوں کہوں تو کس سے کہوں
جنہیں تلاش سکوں ہے انہیں یہ کیا معلوم
کہ ایک محشر خاموش ہے جہان سکوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.