خوشا یہ ظرف کہ ہونٹوں پہ ہے تبسم بھی
خوشا یہ ظرف کہ ہونٹوں پہ ہے تبسم بھی
لئے ہوئے ہیں تہ چشم سیل قلزم بھی
یہ انقلاب محبت یہ اجتناب ترا
ہے ناگوار نگاہوں کا اک تصادم بھی
اسی چمن میں ہیں ایسے ہزار ہا غنچے
نصیب ہو نہ سکا جن کو اک تبسم بھی
یہ کیا ضرور کہ اس نے کیا ہو یاد مگر
کبھی کبھی تو مزہ دے گیا توہم بھی
ہے ترجمان غم دل خموشئ پیہم
سنا رہا ہوں انہیں حال بے تکلم بھی
شناوری پہ جنہیں ناز تھا وہ ڈوب گئے
مرے لئے تو سہارا بنا تلاطم بھی
سنا رہے ہو کسے داستان غم آخر
نصیرؔ ڈوب گئے اب تو ماہ و انجم بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.