کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت
کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت
داماں کی شکایت نہ گریباں کی شکایت
کیسا ہی کھٹکتا رہے دل میں مرے پیکاں
مجھ سے تو نہ ہوگی کبھی مہماں کی شکایت
اتنا بھی تغافل نہیں اچھا کہیں تم کو
کرنی نہ پڑے شورش پنہاں کی شکایت
اللہ رکھے میرے تصور کو سلامت
تجھ کو تو نہیں ہے شب ہجراں کی شکایت
ہوں لنگ مگر واقف آداب جنوں ہوں
میں کفر سمجھتا ہوں بیاباں کی شکایت
کہتی ہے تری چشم کی گردش مرے ہوتے
کوئی نہ کرے گردش دوراں کی شکایت
جاتے تو ہو کعبے کو خدا کے لئے مائلؔ
کرنا نہ کسی دشمن ایماں کی شکایت
- کتاب : Intekhab-e-Sukhan(Jild-2) (Pg. 232)
- Author : Hasrat Mohani
- مطبع : uttar pradesh urdu academy (1983)
- اشاعت : 1983
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.