کس نے اپنا دل جلایا رات کی دہلیز پر
کس نے اپنا دل جلایا رات کی دہلیز پر
کون ہے نغمہ سرا صدمات کی دہلیز پر
اے خدا آسودگی کا ایک لمحہ میرے نام
عمر گزری ہے مری خدشات کی دہلیز پر
عمر بھر اس دھوپ میں بے سائباں میں بھی رہی
منتظر وہ بھی رہا حالات کی دہلیز پر
کون زیور چاہتوں کے اور ٹوٹی چوڑیاں
رکھ گیا ہے ایک بچھڑی رات کی دہلیز پر
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 468)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.