کس سے کروں میں عشق خدارا کوئی تو ہو
کس سے کروں میں عشق خدارا کوئی تو ہو
میری طرح ہی عشق کا مارا کوئی تو ہو
یہ جسم کیا ہے زندگی بھی سونپ دیں اسے
لیکن ہمارا صرف ہمارا کوئی تو ہو
ہم نے خدا بنا دیا یہ سوچ کر انہیں
ہم بے سہاروں کا بھی سہارا کوئی تو ہو
ذرہ بھی چاہتا ہے ستارا بنے مگر
اس کو بنانے والا ستارا کوئی تو ہو
ہم ایسے کیسے مان لیں مشہور ہو گئے
شہروں میں اشتہار ہمارا کوئی تو ہو
جس پر ہم اپنے دل کے سبھی راز کھول دیں
اتنا بھروسے مند خدارا کوئی تو ہو
یہ سوچ کر ہی ان کے بدن پر ملا تھا عشق
ان کے بدن پہ رنگ ہمارا کوئی تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.