کسی کے عشق میں بیمار ہونا چاہتے ہیں
کسی کے عشق میں بیمار ہونا چاہتے ہیں
ہم اب زیادہ پراسرار ہونا چاہتے ہیں
طلسم خواب سے روشن ہے گر تمام حیات
تو ایسی نیند سے بیدار ہونا چاہتے ہیں
ترقیات کی یہ کون سی گھڑی ہے جہاں
سب اپنے آپ میں بازار ہونا چاہتے ہیں
ہماری موت کے خاکے کو دیکھ کر کچھ لوگ
صف عدو میں عزادار ہونا چاہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.