کوئی بتائے اسے ہم نشین کیسے کریں
کوئی بتائے اسے ہم نشین کیسے کریں
جو آسمان ہے اس کو زمین کیسے کریں
محبتوں میں چھپی مصلحت سمجھ جائیں
ہم اپنے آپ کو اتنا ذہین کیسے کریں
ہمارے غم کی یہ جاگیر ہم پہ بوجھ نہیں
بغیر پرکھے تمہیں جانشین کیسے کریں
لہو کا آخری قطرہ بھی ان کو دے آئے
ادھر سوال وہی ہے یقین کیسے کریں
گزر تو جائے گی ہر حال میں یہ رات آخر
بغیر شمع کے لیکن حسین کیسے کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.