کوئی بھی شے ہو میاں جان سے پیاری کسے ہے
کوئی بھی شے ہو میاں جان سے پیاری کسے ہے
جان ہاری ہے تو یہ دیکھیے ہاری کسے ہے
کورنش گل کو کرے کلیوں کو آداب کہے
ہوش یہ مملکت باد بہاری کسے ہے
دل بھی بس ایک نمونہ ہے کہ دنیا پہ مٹا
نذر زیبا تھی کسے اور گزاری کسے ہے
ایک کھونٹے سے بندھے دشت و دمن دیکھے ہیں
اب میسر رم آہوئے تتاری کسے ہے
اڑ چلو منتخب خاص ہیں اس کے ہم لوگ
ورنہ حاصل یہ تمنا کی سواری کسے ہے
اک ستارے کے لیے سر فلک کرتا ہوں
دوستو فرصت سیارہ شکاری کسے ہے
- کتاب : Ghazal Ke Rang (Pg. 33)
- Author : Akram Naqqash, Sohil Akhtar
- مطبع : Aflaak Publications, Gulbarga (2014)
- اشاعت : 2014
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.