کوئی کعبہ نہ کلیسا نہ صنم میرا ہے
کوئی کعبہ نہ کلیسا نہ صنم میرا ہے
اک نئے خواب کی دھرتی پہ قدم میرا ہے
ساری دنیا سے ہمہ وقت جڑا رہتا ہوں
رابطہ خود سے مگر آج بھی کم میرا ہے
دل کو احساس کے اس موڑ پہ لائی ہے حیات
اب نہ میری ہے خوشی اور نہ غم میرا ہے
اب بھی ڈرتا ہوں ہر اک بات میں لکھنے سے فروغؔ
تم یہ کہتے ہو کہ آزاد قلم میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.