کوئی رشتہ کہیں ٹوٹا تو ہوگا
سمندر سے کوئی الجھا تو ہوگا
تمہارے ہاتھ بھی بھیگے ہوئے ہیں
ہتھیلی پر کوئی چہرہ تو ہوگا
ستاروں سے ہمارا نام لکھ کر
کتابوں کو کبھی چوما تو ہوگا
کوئی آنسو وفا کا پھول بن کر
زمینوں سے کبھی ابھرا تو ہوگا
اتر جائے گا وہ سب کی نظر سے
وہ شیشہ ہے تو پھر ایسا تو ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.