کوئی سوال نہ کوئی جواب دل میں ہے
کوئی سوال نہ کوئی جواب دل میں ہے
بس ایک درد و الم کا سحاب دل میں ہے
جراحتیں جو لگیں تن پہ زیب تن کر لیں
جو دل کے زخم تھے ان کا حساب دل میں ہے
اگر لہو ہے تو آنکھوں میں کیوں نہیں آتا
یہ موج خوں ہے کہ موج سراب دل میں ہے
مدام ظاہر و باطن میں یہ خلیج رہی
نگاہ غرق گنہ احتساب دل میں ہے
صحیفۂ الم روزگار ہاتھوں میں
کھلی ہوئی ترے غم کی کتاب دل میں ہے
نظر کے سامنے اٹھیں گے روز حشر مگر
وہ دل میں دفن رہے گا جو خواب دل میں ہے
اگر جگر میں ہو سارے جہاں کا درد تو خیر
یہ کیا کہ سارے جہاں کا عذاب دل میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.