کوشش ترک ملاقات کا افسوس نہیں
کوشش ترک ملاقات کا افسوس نہیں
اب ہمیں ان کی کسی بات کا افسوس نہیں
عزم راسخ ہے تو خطرات کا افسوس نہیں
چھت سلامت ہے تو برسات کا افسوس نہیں
وقت پر اپنے ہر اک چیز بدل جاتی ہے
ہم کو بدلے ہوئے حالات کا افسوس نہیں
ہم ہیں اچھے ہمیں اچھا نہیں کہتے نہ سہی
ہم کو غیروں کے خیالات کا افسوس نہیں
کعبۂ دل کو بھی ڈھایا ہے ستم گاروں نے
صرف کچلے ہوئے جذبات کا افسوس نہیں
تو جو کہتا ہے بھلے ہی کے لئے کہتا ہے
اے خلشؔ تیری کسی بات کا افسوس نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.