کچھ انسلاک رکھا نہ دنیا و زر کے ساتھ
کچھ انسلاک رکھا نہ دنیا و زر کے ساتھ
بنتی نہیں ازل سے مری شور و شر کے ساتھ
موقع اگر ملا ہے تو لازم ہے بات چیت
تم ناؤ سے کلام کرو میں بھنور کے ساتھ
اک تیرا ہجر دائمی مہماں رہا مرا
ورنہ تو عارضی تھے یہاں بیشتر کے ساتھ
جامیؔ خدا کی ذات پہ حق الیقین ہے
پرواز کرنے والا ہوں میں ٹوٹے پر کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.