کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے
کچھ نہ کچھ سوچتے رہا کیجے
آسماں دیکھتے رہا کیجے
چار دیواریٔ عناصر میں
کودتے پھاندتے رہا کیجے
اس تحیر کے کارخانے میں
انگلیاں کاٹتے رہا کیجے
کھڑکیاں بے سبب نہیں ہوتیں
تاکتے جھانکتے رہا کیجے
راستے خواب بھی دکھاتے ہیں
نیند میں جاگتے رہا کیجے
فصل ایسی نہیں جوانی کی
دیکھتے بھالتے رہا کیجے
آئنے بے جہت نہیں ہوتے
عکس پہچانتے رہا کیجے
زندگی اس طرح نہیں کٹتی
فقط اندازتے رہا کیجے
نا سپاسان علم کے سر پہ
پگڑیاں باندھتے رہا کیجے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.