کچھ نہیں تیری سننے والے اب
کچھ نہیں تیری سننے والے اب
تو لگا لے زباں پہ تالے اب
سب کے سب کب تلک یوں بیٹھیں گے
پاؤں گھر سے کوئی نکالے اب
جتنا چاہے تراش ڈالے تو
خود کو تیرے کیا حوالے اب
ذائقہ ہی بگڑ گیا منہ کا
ایسے مہنگے ہوئے نوالے اب
موت اب جان لے کے چھوڑے گی
ہے کوئی جو تجھے بچا لے اب
بزدلی اب نہیں دکھائیں گے
ہو گئے ہیں ظفرؔ جیالے اب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.