کیا عکس کھلا آج یہ پانی میں الگ ہی
کیا عکس کھلا آج یہ پانی میں الگ ہی
اک رنگ ہے دریا کی روانی میں الگ ہی
نکھرا ہے مرے شعر میں اس حسن کا انداز
اولی میں الگ مصرع ثانی میں الگ ہی
ہنس ہنس کے وہ کرتا ہے ستم اور مجھے بھی
آتا ہے مزہ اشک فشانی میں الگ ہی
اس طور سجایا ہے ترے غم نے کہ میرا
کردار ابھر آیا کہانی میں الگ ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.