کیا چاہا تھا کیا سوچا تھا کیا گزری کیا بات ہوئی
کیا چاہا تھا کیا سوچا تھا کیا گزری کیا بات ہوئی
دل بھی ٹوٹا گھر بھی چھوٹا رسوائی بھی ساتھ ہوئی
وہ کیا جانے اس سے بچھڑ کے ہم پر کیا کیا گزری ہے
صحرا جیسا دن کا عالم پربت جیسی رات ہوئی
اس کے خط کو کیسے پڑھوں میں سارے لفظ تو بھیگے ہیں
میری چھت پر بادل چھائے اس کے گھر برسات ہوئی
یوں کھوئے ہم یاد میں اس کی گویا خود کو بھول گئے
کسی خبر ہے کب دن نکلا کسے پتہ کب رات ہوئی
دل کے پیاسے آنگن میں کل یاد کے بادل یوں آئے
دیر تلک یہ تن من بھیگا بے موسم برسات ہوئی
- کتاب : Apna to mile koi (Pg. 31)
- Author : Devmani Pandey
- مطبع : Amrit parkashan (2012)
- اشاعت : 2012
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.