کیا ہوا حاصل تمہیں سچ بول کے
کیا ہوا حاصل تمہیں سچ بول کے
کچھ پرندے اڑ گئے پر تول کے
روشنی ہی روشنی ہے ہر طرف
رکھ دیا کس نے صحیفہ کھول کے
آنے والے دور کی آبادیاں
بھیک مانگیں گی بلا کشکول کے
ہم خدا کی راہ سے بھٹکے اگر
مستحق بن جائیں گے لاحول کے
لوگ تھے شوکیس میں مہنگے بہت
بک گئے جاویدؔ ہم بن مول کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.