Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا خبر تھی یہ محبت کا نتیجہ ہوگا

فضل حسین صابر

کیا خبر تھی یہ محبت کا نتیجہ ہوگا

فضل حسین صابر

MORE BYفضل حسین صابر

    کیا خبر تھی یہ محبت کا نتیجہ ہوگا

    رات دن درد جدائی میں تڑپنا ہوگا

    یار کی دید جو تقدیر میں ہوگی ہوگی

    یار کا وصل مقدر میں جو ہوگا ہوگا

    جان تو سیکڑوں کی تو نے نکالی ہوگی

    مگر ارمان کسی کا نہ نکالا ہوگا

    میرے رونے پہ خوشامد سے یہ کہنا ان کا

    چپ رہو چپ رہو دیکھو کوئی رسوا ہوگا

    ہوں وہ مے نوش نہ چھوٹے گی سر محشر بھی

    ساغر اک ہاتھ میں اک ہاتھ میں مینا ہوگا

    وقت رخصت جو کہا میں نے ملو گے تم کب

    کس شرارت سے کہا حشر میں ملنا ہوگا

    تم جسے اپنا سمجھتے ہو اسے اے صابرؔ

    کب ہوا ہے وہ کسی کا جو تمہارا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے