کیا میرا بس ہے ضبط جو سوز جگر نہ ہو
کیا میرا بس ہے ضبط جو سوز جگر نہ ہو
او سرد مہر آگ مری بات پر نہ ہو
سودا نہ ہو جنوں نہ ہو خنجر کا ڈر نہ ہو
کتنا سبک ہو جسم جو گردن پہ سر نہ ہو
چلئے وہ راہ جس میں غم راہبر نہ ہو
دنیا سے یوں اٹھو کہ کسی کو خبر نہ ہو
کہتے ہو مجھ کو رات کے وعدہ پہ جانے دے
یہ اس سے کہیے جس کو تمہاری خبر نہ ہو
تم کو چھپاؤں آنکھ کے پردوں میں رات دن
گر اشک رخنہ ساز مرا پردہ در نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.