کیوں کہے کوئی کہ تم نے کیا کیا
کیوں کہے کوئی کہ تم نے کیا کیا
کیوں نہیں کہتے کہ ہاں اچھا کیا
کیوں نہ خواہش کے مطابق دے مراد
جس نے بے خواہش ہمیں پیدا کیا
دوست اور یہ ضد کہ جو اس سے کہا
کہہ کے لوگوں میں مجھے رسوا کیا
میں نے جل کر بات کرنی چھوڑ دی
اس نے چپ رہنے کا بھی چرچا کیا
لڑ تو آیا اس سے لیکن ہم نشیں
دل میں کہتا ہوں کہ ناظمؔ کیا کیا
مأخذ:
شریک غالب (Pg. 26)
- مصنف: نواب محمد یوسف علی خاں بہادر
-
- ناشر: انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز، رامپور
- سن اشاعت: 1970
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.