لفظ و معنی کے سمندر کا سفر ہیں کچھ لوگ
لفظ و معنی کے سمندر کا سفر ہیں کچھ لوگ
یار اس دور میں بھی اہل نظر ہیں کچھ لوگ
یہ حقیقت ہے کہ بچوں کی ضرورت کے لیے
صورت سلسلۂ گرد سفر ہیں کچھ لوگ
ہم نے تو ان سے کبھی حق کے سوا کچھ نہ سنا
جرم کیا ان کا ہے کیوں شہر بدر ہیں کچھ لوگ
نور چہرے پہ تو باتوں میں مہک ہوتی ہے
چاند کا عکس ہیں خوشبو کا نگر ہیں کچھ لوگ
کتنے پاگل ہیں کہ رجعت کو ترقی سمجھے
آسمانوں کی طرف محو سفر ہیں کچھ لوگ
- کتاب : Gubar-e-shams (Pg. 67)
- Author : Shams Ramzi
- مطبع : Urdu Tahzeeb, Delhi (1997)
- اشاعت : 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.