لفظوں سے بڑا ہے نہ معانی سے بڑا ہے
لفظوں سے بڑا ہے نہ معانی سے بڑا ہے
وہ شخص تو بس تیز زبانی سے بڑا ہے
چھوٹا جو سمجھتے ہیں مجھے لوگ تو سمجھیں
کردار مرا میری کہانی سے بڑا ہے
ٹھہرے ہوئے پانی میں نہیں کوئی بڑائی
پانی جو بڑا ہے تو روانی سے بڑا ہے
ہے کون یہاں اس کی جو تصویر بنا دے
میں اس کو یہ سمجھوں گا کہ مانی سے بڑا ہے
معلوم کہاں سب کو بھلا درد کی قیمت
یہ درد تو اس دشمن جانی سے بڑا ہے
صحرا کی بڑائی ہے فقط ریگ رواں سے
دریا کو یہی جانیے پانی سے بڑا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.