لگتا نہیں کہیں بھی مرا دل ترے بغیر
لگتا نہیں کہیں بھی مرا دل ترے بغیر
دونوں جہاں نہیں مرے قابل ترے بغیر
کچھ لطف زندگی نہیں حاصل ترے بغیر
پل بھر گزارنا بھی ہے مشکل ترے بغیر
تو ہی نہیں تو کون کرے میری رہبری
کٹتی نہیں حیات کی منزل ترے بغیر
دل پر مرے ہی شاق نہیں ہے ترا فراق
خاموش ہیں چمن میں عنادل ترے بغیر
پھولوں کے ابتسام پہ آتی ہے اب ہنسی
ایسا بجھا ہوا ہے مرا دل ترے بغیر
ہوش و ہواس و عقل و خرد دے گئے جواب
یعنی نہیں ہوں میں کسی قابل ترے بغیر
ہر دم یہ سوچ ہے مرے جینے سے فائدہ
جب مقصد حیات ہے باطل ترے بغیر
تکمیل آرزو سے ہے تکمیل زندگی
کیونکر ہو زندگی مری کامل ترے بغیر
کشتی نکل تو آئی ہے گرداب سے مگر
دل ڈوبنے لگا لب ساحل ترے بغیر
ہر دم تڑپ کے لوٹتا پھرتا ہوں خاک پر
گویا بنا ہوں طائر بسمل ترے بغیر
آنکھیں ہی پہلے روتی تھیں اب تو یہ قہر ہے
رونے لگا ہے خون مرا دل ترے بغیر
نادرؔ کو جان دینے سے کیوں روکتا ہے تو
جینے سے بھی ہے کیا اسے حاصل ترے بغیر
- کتاب : Deewan-e-Nadir (Pg. 114)
- Author : Abul Khayal Nadir Shahjahanpuri
- مطبع : Jasper Paul John Robert paul memorial Society (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.