لہرا کے تھوڑی دیر چمکتی دشاؤں میں
لہرا کے تھوڑی دیر چمکتی دشاؤں میں
سائے اتر ہی جاتے ہیں اندھی گپھاؤں میں
میری صدا پہ کوئی بھی دیتا نہیں صدا
عالم تمام جیسے ہے خلوت سراؤں میں
سستاتے تھوڑی دیر کو لگ جائے جی جہاں
جو رات شہر میں ہے وہی رات گاؤں میں
دیکھو جسے ہے حاکم دوراں بنا ہوا
اک بندگی کو بانٹیے کتنے خداؤں میں
وصفیؔ میں لے کے کوئی بھی بہروپ کیا کروں
جینا ہے اپنی دھوپ میں اپنی ہی چھاؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.