لوگ کیا کیا کہا نہیں کرتے
ہم مگر دل برا نہیں کرتے
حسن والوں سے کیا گلہ کرنا
حسن والے سنا نہیں کرتے
وہ مخاطب ضرور ہوتے ہیں
آمنا سامنا نہیں کرتے
کوئی ان کا بھلا بھی کرتا ہے
جو کسی کا بھلا نہیں کرتے
اچھی باتیں مٹا نہیں کرتیں
اچھے انساں مرا نہیں کرتے
چل کے دیکھیں شعورؔ وہ ہم سے
بات کرتے ہیں یا نہیں کرتے
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 76)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.