لوگ لڑتے رہے نام آئے طلب گاروں میں
لوگ لڑتے رہے نام آئے طلب گاروں میں
ہم کہ چپ چاپ کھڑے تھے ترے بیماروں میں
ظلم کے ہم ہیں مخالف مگر اک دن کے لئے
شور ہر روز نیا اٹھتا ہے اخباروں میں
آج کل شکوۂ ناپید ہے جس غیرت کا
خوب بکتی ہے مرے شہر کے بازاروں میں
فخر کیا کم ہے کہ نیلامیٔ یوسف میں نعیمؔ
تہی داماں تھے مگر تھے تو خریداروں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.